IELTS-IELTS Preparation Tips معلومات برائے فارم DS-160 یو ایس ویزا کے لئے
2/14/2018
IELTS-IELTS Preparation Tips معلومات برائے فارم DS-160 یو ایس ویزا کے لئے
IELTS-IELTS Preparation Tips معلومات برائے فارم DS-160 یو ایس ویزا کے لئے
عمومی جائزہ
فارم DS-160مکمل کرنے کے لئے رہنما اصول
مزید معلومات
عمومی جائزہ
ہر درخواست دہندہ کے پاس، بشمول بچوں کے، لازمی طور سے ان کا اپنا فارم DS-160 ویزا درخواست ہونی چاہئے۔ امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ میں انٹرویو سے پہلے فارم DS-160 کا مکمل اور آن لائن جمع کیا جانا ضروری ہے۔ انٹرویو بک کرنے کے لئے فارم DS-160 کے توثیقی صفحہ پر درج بارکوڈ نمبر مطلوب ہوتا ہے۔ فارم DS-160 کا آن لائن جمع کیا جانا لازمی ہے۔ امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ ہاتھ سے لکھی ہوئی یا ٹائپ کی ہوئی درخواستیں قبول نہيں کرے گا اور فارم DS-160 کے توثیقی صفحہ کے بغیر آپ اپنے انٹرویو میں شریک ہونے کے مجاز نہیں ہوں گے۔
جب آپ DS-160 پر الیکٹرانک دستخط کرتے ہیں، تو آپ اس بات کی توثیق کر رہے ہوتے ہيں کہ وہ تمام معلومات جو اس میں درج کی گئ ہیں صحیح اور درست ہیں۔ کسی بھی حقیقت کی غلط بیانی آپ کو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہونے سے روک سکتی ہے۔ برائے کرم دوبارہ چیک کریں کہ آپ کے تمام جوابات بالکل درست ہیں اور یہ کہ ہر سوال کا مکمل جواب دیا گیا ہے۔
نوٹ: DS-160 کو مکمل کرنے سے متعلق کسی بھی طرح کا استفسار درج ذیل ویب سائٹ سے حل کیا جا سکتا ہے۔ ہم اس کارروائی سے متعلق کسی بھی سوال کا جواب دینے یا رہنمائی فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔
فارم DS-160مکمل کرنے کے لئے رہنما اصول
نان امیگرنٹ ویزا درخواست کارروائی پر نظر ثانی کرنے کے بعد اپنا فارم DS-160 مکمل اور جمع کریں۔ امریکی سفارت خانے یا قونصل خانے میں کسی انٹرویو کا وقت مقرر کرنے سے پہلے آپ کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنا DS-160 درخواست فارم آن لائن جمع کریں۔
وہ سفارت خانہ ,قونصل خانہ جسے آپ فارم DS-160 کے شروع میں منتخب کرتے ہیں وہ وہی سفارت خانہ یا قونصل خانہ ہونا چاہئے جہاں آپ اپنے انٹرویو کی اپوائنٹمنٹ مقرر کرتے ہيں۔
صرف انگریزی زبان کے حروف استعمال کرتے ہوئے تمام سوالوں کے جوابات انگریزی میں ہونے ضروری ہیں، سوائے اس کے کہ آپ کو اپنا پورا نام اپنے قومی حروف تہجی میں فراہم کرنے کو کہا جائے۔
DS-160 کارروائی کے جزو کے طور پر گزشتہ چھ مہینے کے اندر کا لیا ہوا فوٹوگراف اپلوڈ کرنا آپ سے مطلوب ہے۔ ایک عمدہ فوٹوگراف لینے اور اسے جمع کرنے سے متعلق مفصل رہنما اصول امریکی اسٹیٹ محکمہ کی ویب سائٹ پر یہاں موجود ہیں۔
اگر آپ 20 منٹ سے زیادہ دیر تک اس درخواست سے متعلق کارروائی روک دیتے ہیں، تو آپ کے سیشن کی میعاد ختم ہو جائے گی۔ آپ کو نئے سرے سے آغاز کرنا ہوگا، اگرچہ کہ آپ نے اپنے کمپیوٹر میں اپنا درخواست آئی ڈی نمبر ریکارڈ کرلیا ہو یا اپنی درخواست کو محفوظ کرلیا ہو۔ صفحہ کے داہنے جانب اوپر دیا گیا اپنا درخواست نمبر لکھ لیں۔ اگر آپ کو اپنی درخواست جمع کرنے سے پہلے براؤزر کو بند کرنے کی ضرورت پڑتی ہے، تو اپنی درخواست کو جاری رکھنے کے لئے آپ کو اس درخواست آئی ڈی کی ضرورت پڑے گی۔
مکمل شدہ فارم DS-160۔ درخواست فارم ایک الفا عددی بارکوڈ توثیقی صفحہ تیار کرے گا۔ اس صفحہ کو پرنٹ کریں۔ امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ میں انٹرویو کے لئے پرنٹ کیا ہوا توثیقی صفحہ مطلوب ہے۔
جب آپ نے بارکوڈ توثیقی صفحہ پرنٹ کرلیا، تو اپنے ویب براؤزر پر "پیچھے" بٹن دبائیں اور پھر DS-160 کی متبادل نقل خود کو ای میل کریں۔ ای میل کی ہوئی فائل پی ڈی ایف شکل میں ہو جائے گی، جسے دیکھنے یا پرنٹ کرنے کے لئے اڈوب ایکروبیٹ کی ضرورت پڑے گی۔
مزید معلومات
DS-160 کو مکمل کرنے سے متعلق کسی بھی طرح کا استفسار درج ذیل ویب سائٹ سے حل کیا جا سکتا ہے۔ ہم اس کارروائی سے متعلق کسی بھی سوال کا جواب دینے یا رہنمائی فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔
More News...
|
|
Our Services
We provide student visa services for all over the world, we have facilitated 25,000 students
so far who are studying in various universities of the world
Read More
Free Advice
Get free advice from the consultant on any visa, we are available for you to give you comprehensive visa advices for all countries
of the world
Read More
Success Stories
Look at the success stories, see what our clients say and how to consider us. We have more than 100 of success cases
for different universities
Read More
|