Student Visa Consultants
IELTS-IELTS Preparation Tipsیو ایس ویزا کے لئےویزا ویور پروگرام

2/14/2018
IELTS-IELTS Preparation Tipsیو ایس ویزا کے لئےویزا ویور پروگرام

ویزا ویور پروگرام اہلیتیں الیکٹرانک سسٹم فار ٹریول آتھورائزیشن (ESTA) کینیڈا اور میکسیکو کے درخواست دہندگان ESTA کا انکار عمومی جائزہ ویزا ویور پروگرام (VWP) کے ذریعہ مختلف ممالک کے شہری سیاحت کے لیے یا کاروبار کے لیے یونائٹڈ سٹیٹس کا سفر کرسکتے ہیں( وزیٹر ویزا پرپز) اور وہاں بغیر ویزا حاصل کیے ہوئے 90 دن یا اس سے کم قیام کرسکتے ہیں۔ تمام ممالک VWP میں شرکت نہیں کرسکتے اور نہ VWP ممالک کے تمام مسافرین اس پروگرام کا استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ VWP کے ذریعہ سفر کرنے والوں کو الیکٹرونک سسٹم فار ٹریول اتھورائزیشن (ESTA) کے ذریعہ توثیق کے لیے درخواست دینی پڑتی ہے۔ ان کی جانچ یونائٹیڈ سٹیٹس میں داخلہ کے پورٹ پر ہوتی ہے اور ان کا اندراج ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی کے او بی آئی ایم پروگرام میں ہوتا ہے۔ *ممبر ممالک انڈورا آسٹریلیا آسٹریا بیلجیم برونائی چلی چیک ریپبلک ڈینمارک ایسٹونیا فن لینڈ فرانس جرمنی گریس ہنگری آئی لینڈ آئر لینڈ اٹلی جاپان لیٹویا لٹینسٹن لیتھوانیا لگزمبرگ مالٹا موناکو نیوزی لینڈ ناروے پرتگال ریپبلک آف کوریا سان مرینو سنگاپور سلوواکیا سلووینیا سپین سویڈن سوئٹزر لینڈ تائیوان نیدر لینڈ یونائئیڈ کنگڈم ممبر ممالک کے شہری اگر مندرجہ ذیل شرائط پوری کرتے ہیں تو وہ سیاحت یا بزنس کے مقصد سے 90 یا اس سے کم دنوں کے لئے بغیر ویزا کے یو ایس کا سفر کرسکتے ہیں: انٹگریٹڈ چپ والا پاسپورٹ (ای پاسپورٹ) رکھتے ہوں؛ الیکٹرونک سسٹم فار ٹریول اتھورائزیشن (ESTA) کے ذریعہ رجسٹریشن کرایا ہو؛ اور VWP کے مندرجہ ذیل معیار پرپورےاترتے ہوں۔ کینیڈا، میکسیکو، اور برمودا کے برطانوی سمندر پار علاقوں کے شہریوں کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کی سفر کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے. * ‘‘اس صفحہ پر دیے گئے ‘‘کنٹری’’ یا ‘کنٹریز’’ کے حوالہ سے یہ بات نوٹ کی جائے کہ تائیوان ریلیشن ایکٹ 1979پی یو بی .ایل .نمبر96-8 سیکشن 4(بی)(1) کے مطابق جب بھی یونائٹیڈ اسٹیٹ کے فارن کنٹریز ، نیشنز، اسٹیٹس ، گورنمنٹس یا مساوی سے رشتہ کا حوالہ دیا جا ئے گا تو یہ اصطلاحات تائیوان کو بھی شامل ہو ں گے اور یہ قوانین تائیوان کے حق میں بھی نافذ ہوں گے۔’’ 22 یو.ایس.سی .3303(بی)(1) کے مطابق ویزا ویور پروگرام اتھورائزنگ لیجسلیشن، سیکشن 217 آف دی امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ 8 یو .ایس.سی. 1187 میں مشتمل ‘‘کنٹری’’ اور ‘‘کنٹریز’’ سے متعلق تمام حوالہ جات تائیوان کو بھی شامل ہیں۔ یہ یونائٹیڈ اسٹیٹ کی ون چائینا پالیسی سے مربوط ہے، جس کے تحت یو نائیٹیڈ اسٹیٹ 1979 سے تائیوان کے ساتھ غیر رسمی تعلقات استوار رکھے ہوئے ہے۔ اہلیتیں ویزا ویور پروگرام کے ذریعہ یونائٹیڈ اسٹیٹ میں داخلہ کے لیے ضروری ہے کہ مسافرین: مندرجہ بالا فہرست میں سے کسی ایک ملک کا شہری ہو اور اس کے پاس VWP کے مطابق پاسپورٹ ہو؛ ESTA توثیق رکھتا ہو؛ یو نائیٹیڈ اسٹیٹ میں 90 دن یا اس سے کم قیام کرے؛ اور اس کا سفر: (الف) بزنس کے لیے ہو:۔ آپ کے متعینہ سفر کا مقصد کاروباری احباب سے رابطہ کرنا ہو یا سائنسی، تعلیمی، کاروباری یا بزنس کنونشن کے لیے ہو، یا کسی خاص تاریخ میں کانفرنس میں شمولیت کے لیے ہو، یا کوئی جاگیر قائم کرنے کے لئے ہو یا کسی کنٹریکٹ کے بارے میں گفت و شنید کے لیے ہو۔ (ب) تفریح یا سیاحت کے لیے ہو: آپ کے متعینہ سفر کا مقصد قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونا بشمول سیاحت، چھٹیاں، تفریح،دوستوں یا رشتہ داروں سے ملنا،آرام،علاج و معالجہ، سماجی یا معاشرتی سرگرمیاں یا خدمات شوقین لوگوں کا بغیر معاوضہ کے کسی موسیقی، کھیل کود یا اسی طرح کے کسی پروگرام یا مقابلوں میں شرکت کرنا۔ (ج) عبوری ہو: اگر آپ یونائٹیڈ اسٹیٹ سے ہو کر سفر کر رہے ہیں۔ اور اگر ہوا یا سمندر کے ذریعہ یونائیٹید اسٹیٹ میں داخل ہوتے ہیں تو ضروری ہے کہ: واپسی کا یا آگے کے سفر کا ٹکٹ ہو۔ اگر الیکٹرانک ٹکٹ پر سفر کر رہے ہیں تو سفر کی تفصیل کی ایک کاپی امیگریشن انسپکٹر کو دکھانے کے لیے اپنے پاس رکھیں۔ آگے کے سفر کا ٹکٹ رکھنے والے مسافر جن کا سفر میکسیکو، کینیڈایا برموڈا یا کیریبین آئی لینڈ تک ہو، انہیں ان علاقوں کا قانونی شہری ہونا ضروری ہے۔ یونائٹیڈ اسٹیٹ میں ایسے طیارے اور سمندری جہاز پر سوار ہو کرداخل ہوں جو پروگرام میں شریک ہونے پر راضی ہو۔ یہ شامل ہے یو ایس کارپوریشن کے جہازوں کو جنہوں نے ویزا ویور پروگرام کے تحت مسافروں کو لانے لے جانے کے بارے میں ہوم لینڈ سیکورٹی ڈپارٹمنٹ سے معاہدہ کر رکھا ہے۔ اگر یونائٹیڈ اسٹیٹ میں کینیڈایا میکسیکو سے سڑک کے راستے داخل ہوتے ہیں تب بھی دستاویزی شرائط وہی ہوں گی، سوائے اس کہ کے واپسی کے سفر کے ٹکٹ اور معاہدہ والی سواریوں کی شرط نہیں ہوگی۔ یہ ضروری ہے کہ آپ جانچ کرنے والے آفیسر کو مطمئن کریں کہ آپ کے پاس اتنی رقم ہے کہ آپ یو ایس میں قیام کے دوران اور واپسی کے سفر کا خرچ خود اٹھا سکتے ہیں۔ الیکٹرانک سسٹم فار ٹریول آتھورائزیشن (ESTA) VWP ممالک کے سبھی باشندے یا شہری جنہیں عارضی تجارتی یا تفریحی ضرورتوں کے تحت امریکہ آنا ہو انہیں VWP کے تحت امریکہ کی جانب خلائی یا سمندری راستے سے سفر کے لئے کسی سواری میں سوار ہونےسے پہلے منظورشدہ الیکٹرانک سسٹم فار ٹریول آتھورائزیشن (ESTA) درکار ہوتا ہے۔ پاسپورٹ کی شرائط کم اپریل ۲۰۱۱ سے جو مسافر ویزہ چھوٹ پروگرام کے تحت امریکہ سفر کر سکتے ہیں، انکے پاس الیکٹرانک پاسپورٹ ہونا لازمی ہے۔ یہ اصول ان پر بھی لاگو ہوتا ہے جن ک پاس درست ای ایس ٹی اے موجود ہو۔ الیکٹرانک پاسپورٹ کے اوپر یہ علامت موجود ہو گی۔ اس کے علاوہ ویزہ چھوٹ پروگرام والے ممالک کے شہری جنہوں نے یکم مارچ ۲۰۱۱ کے بعد یا تو عراق، ایران، شام، سوڈان، لیبیا، سومالیہ اور / یا سفر کیا ہو یا وہ وہاں موجود ہوں، وہ ویزا چھوٹ پروگرام کے تحت امریکہ کا سفر نہیں کر سکتے۔ ویزہ چھوٹ پروگرام والے ممالک اور عراق، ایران، شام اور سوڈان کے دوہری شہریت رکھنے والے بھی ویزہ چھوٹ پروگرام کے تحت امریکہ کا سفر نہیں کر سکتے۔ یہ پابندی ان ویزہ چھوٹ پروگرام کے تحت سفر کرنے والوں پرلاگو نہیں ہوتی جو ویزہ چھوٹ پروگرام والے ممالک میں فوجی خدمات سرانجام دے رہے ہوں یا وہاں پر سرکاری ڈیوٹی بطور کل وقتی ملازم ہو۔ ہوم لینڈ سیکیوریٹی کا سکریٹری ویزہ چھوٹ پروگرام کی پابندیاں معاف کر سکتا ہے اگر اسے لگے کہ ایسی چھوٹ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے مفید ہو۔ ایسی چھوٹ صرف کیس سے کیس کی بنیاد پر دی جاے گی۔ عام معملات کے مطابق جو مسافر چھوٹ کی اہلیت رکھتے ہیں مندرجہ زیل ہیں: ۱۔ وہ افراد جنہوں نے بین القوامی تنظیموں، علاقای تنظیموں یا زیلی قومی تنظیموں کی جانب سے سرکاری ڈیوٹی کے تحت عراق، ایران، شام، سوڈان، لیبیا، سومالیہ اور / یا یمن کا سفر کیا ہو۔ ۲۔ وہ افراد جنہوں نے انسانی فلاحی بہبود کی تنظیموں کی طرف سے عراق، ایران، شام، سوڈان، لیبیا، سومالیہ اور / یا یمن کا سفر کیا ہو۔ ۳۔ وہ افراد جنہوں نے بطور صحافی عراق، ایران، شام، سوڈان، لیبیا، سومالیہ اور / یا یمن کا سفر کیا ہو۔ ۴۔ وہ افراد جنہوں نے کاروباری وجوہات کی بنا پر ایران کا سفر کیا ہو، کے اختتام ایکشن جواینٹ جامعہ منصوبہ ۱۴ جولائ ۲۰۱۵ ؛ اور ۵۔ وہ افراد جنہوں نے جایِز کاروبار سے متعلق عراق کا سفر کیا ہو۔ اپڈیٹ شدہ ای ایس ٹی اے درخواست فارم موجود ہے۔ نئِ درخواست میں اضافی سوالات موجود ہیں جو نے سفر اہلیت کی ضروریات کا جواب ایکٹ کے مطابق دیتے ہیں۔ ہم مسافروں کی حوصلہ افزائ کرتے ہیں کہ وہ ای ایس ٹی اے لینے ک لیے بہتر نظام کا استعمال کریں، جوچھوٹ کے لیے انفرادی تعین کی معاونت کرے گا۔ چھوٹ کے لیے کوِئ علیحدہ درخواست نہیں ہے۔ موجودہ ای ایس ٹی اے ہولڈرز اپنا ای ایس ٹی اے کا اسٹیٹس سی بی پی کی مندرجہ زیل ویب ساِِئٹ پر چیک کر سکتے ہیں۔ https://esta.cbp.dhs.gov/esta/ پاسپورٹ کی مدت: یونائٹیڈ سٹیٹس کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ضروری ہے کہ ان کے پاس ایسا پاسپورٹ ہو جو یو ایس میں ان کے قیام کی مدت کے بعد اگلے چھ مہینے تک برقرار رہے، الا یہ کہ کنٹری اسپیسی فک ایگریمنٹ اس کو مستثنی کر دے۔ اگر آپ ویزا ویور پروگرام کے تحت ویزا فری سفر کر رہے ہیں تو آپ کا پاسپورٹ کم سے کم 90 دنوں کے لیے کارآمد رہناچاہئے، اگر آپ کا پاسپورٹ 90 دنوں کے لیے کارآمد نہیں ہے تو آپ یونائٹیڈ اسٹیٹ میں اسی دن تک رہ سکتے ہیں جس دن آپ کا پاسپورٹ ایکسپائرہوگا۔ اگر آپ VWP ملک سے سفر کر رہے ہیں اور آپ کا پاسپورٹ یہ سب شرائط پورا نہیں کرتا تو آپ اپنے ملک کی پاسپورٹ اتھارٹی سے VWP کے مطابق نیا پاسپورٹ حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کر سکتے ہیں۔ اس کے بغیر آپ VWP کے تحت سفر نہیں کر سکتے اور آپ کو یو ایس میں داخل ہونے کے لئے اپنے کارآمد پاسپورٹ پر ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ نا اہلی بعض مسافرین VWP کے تحت بھی بغیر ویزا یو ایس میں داخل ہونے سے محروم ہوسکتے ہیں، جیسے وہ لوگ جو کبھی گرفتار ہو چکے ہیں اگرچہ گرفتاری کسی مجرمانہ سرگرمی میں نہ ہوئی ہو، اسی طرح وہ لوگ جن کا مجرمانہ رکارڈ ہو (حتی کہ اگر ان کو معافی، مل چکی ہو یا رحم حاصل کر چکے ہوں)، وہ لوگ جو خطرناک متعدی مرض میں مبتلا ہوں، وہ لوگ جن کو کبھی یونائٹیڈ سٹیٹس میں داخلہ سے منع کر دیا گیا ہو یا ان کو یو نائٹیڈسٹیٹس سے نکال دیا گیا ہو یا اس پہلے وہ ویزا ویور پروگرام کے تحت متعینہ مدت سے زائد قیام کرچکے ہوں۔ ایسے مسافروں کے لیے ویزا کی درخواست دینی ضروری ہے۔ اگر وہ ویزا کے بغیر سفر کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کو یونائٹیڈ سٹیٹس میں داخل ہونے سے منع کیا جاسکتا ہے۔ VWP ویزا وائیور (بغير ویزا) پروگرام کی بہتری اور دہشت گردی کی روک تھام کے قانون 2015 کے تحت، وہ جوگ جو مارچ 1، 2011 یا اس کے بعد ایران، عراق، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، شام، یا یمن میں موجود رہے ہیں يا سفرکيا (محدود استثناء کے ساتھ یا VWP سفارتی طور پر سفر کے لئے ملک کی خدمت میں فوجی مقاصد) اوروہ مسافرجو ایران، عراق، سوڈان اور / یا شام کے شہری ہیں وہ اب VWP ویزا وائیور (بغير ویزا) پر سفر کرنے کے ليے نااہل ہیں. نااہل ہیں. ویزا چھوٹ پروگرام کی بہتری اور 2015 کے دہشت گرد سفر کی روک تھام قانون (ایکٹ) کے تحت تبدیلیوں کے بارے میں مزید تفصیلات کے لئے، براہ مہربانی ملاحظہ کریں ویب سائٹ. http://www.cbp.gov/travel/international-visitors/visa-waiver- program وہ مسافرین جنہوں نے چھوٹی موٹی ٹریفک کی خلاف ورزی کی ہو جس کے نتیجے میں گرفتاری نہیں ہوئی ہو یا کوئی سزا نہیں ملی ہو وہ ویزا کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔ یعنی بہر حال وہ ویزا کے بغیر داخل ہونے کے اہل ہیں۔ اگر ٹریفک کی خلاف ورزی یونائٹیڈ سٹیٹس میں ہوئی ہو اور آپ پر اچھا خاصا جرمانہ لگا ہو یا آپ نے عدالتی سماعت کا سامنا نہ کیا ہو تو ہو سکتا ہے کہ آپ کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ نکلے اور آپ کو یونائٹیڈ سٹیٹس میں داخلہ کی درخواست دینے کے وقت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ جائے۔ اس لیے ایسی صورت میں آپ کو سفر کرنے سے پہلے اس معاملہ کو کورٹ میں پیش ہو کے حل کر لینا چاہئے۔ اگر آپ کو کورٹ کا پتہ نہیں معلوم ہے تو انٹرنیٹ پر اس کے بارے میں مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر معلومات موجود ہے: www.refdesk.com ویزا فری سفر ان لوگوں کے لیے نہیں ہے جو تعلیم کے لیے، کام کرنے کے لیے یا یو نائٹیڈ سٹیٹس میں 90 دنوں سے زیادہ رہنے کے لیے جانا چاہتے ہوں یا وہ سوچ رہے ہوں کہ وہ اپنا اسٹیٹس تبدیل کرائیں گے (یعنی سیاحت سے تعلیم وغیرہ) ایسے مسافرین کے لیے ویزا ضروری ہے۔ اگر امیگریشن آفیسر کو یہ یقین ہو کہ ویزا فری مسافر تعلیم حاصل کرنے یا کام کرنے یا 90 دن سے زیادہ رہنے کے لیے جا رہا ہے تو آفیسر مسافر کو داخل ہونے سے منع کر سکتا ہے۔ کینیڈا اور میکسیکو کے درخواست دہندگان کینیڈا ، میکسیکو اور برمودا ویزا ویورپروگرام میں شامل نہیں ہیں۔ کینیڈا اور برمودا کے شہریوں کے لیے کچھ خصوصی حالات میں ویزا فری سفر کے لیے امیگریشن اور نیشنلٹی ایکٹ بشمول دوسرے مشمولات کے لاگو ہو تے ہیں۔ دیکھئے کینیڈا اور برمودا کے شہری چونکہ وہ ویزا ویور پروگرام کے حصہ نہیں ہیں اس لیے VWP کے لوازمات جیسے مشین کے ذریعہ پڑھا جا سکنے والا بایو میٹرک پاسپورٹ کا ہونا کینیڈا ، برمودا اور میکسیکو کے شہریوں کے لیے ضروری نہیں ہو گا ۔ یہ بات بھی نوٹ کی جائے کہ یونائٹیڈ سٹیٹس کا سفر کرنے والے کینیڈا اور برمودا کے کچھ مسافرین کے لیے نان امیگرینٹ ویزا ضروری ہے ۔ ESTA کا انکار وہ مسافرین جنہیں ESTA سے روک دیا گیا ہو وہ VWP کے تحت سفر نہیں کر سکتے، براہ کرم سفر کرنے سے پہلے ویزا کے لیے درخواست دیں۔ ESTA کے پراسس کے بارے میں کوئی بھی معلومات حاصل کرنے کے لیے ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی سے رابطہ کریں۔


More News...

July, 18 2018
Visa information for all countries. Countryname Region Afghanistan Asia Albania Europe Algeria Africa American Samoa Australasia Andorra Europe Angola Africa Anguilla Caribbean Antigua and Barbuda Caribbean Argentina South America Armenia Europe Aruba Caribbean Australia Australasia Austria Europe
Posted By:Visa information for all countries. Countryname Region Afghanistan Asia Albania Europe Algeria Africa American Samoa Australasia Andorra Europe Angola Africa Anguilla Caribbean Antigua and Barbuda Caribbean Argentina South America Armenia Europe Aruba Caribbean Australia Australasia Austria Europe
کاروبار امریکی کمرشل سروس امریکی معاشی مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں امریکی مصنوعات کی ترویج کیلیے سہولیات فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ امریکی کاروباری اداروں کو بہتر حکمت عملی مرتب کر کے برآمدات میں اضافے کیلیے معاونت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ امریکی کاروباری اداروں کی معاونت امریکی کمرشل سروس پاکستانی اور امریکی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات کی ترویج کیلیے تعاون فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں تجارتی مواقعوں کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔ Read More...
February, 22 2018
IELTS-IELTS Preparation Tipsیو ایس ویزا کے لئےویزا ویور پروگرام-14سال سے کم اور 79 سال سے زائد عمر ا فراد کیلئے ویزہ14سال سے کم اور 79 سال سے زائد عمر ا فراد کیلئے ویزہ
Posted By:14سال سے کم اور 79 سال سے زائد عمر ا فراد کیلئے ویزہ ()
14سال سے کم اور 79 سال سے زائد عمر ا فراد کیلئے ویزہ اس صفحہ پر: مجموعی جائزہ ضروری ہدایات ضروری دستاویزات درخواست دینے کا طریقہ مجموعی جائزہ 14 سال سے کم عمر کے درخواست دہندگان کے لئے عارضی سفر کے لئے ویزا انٹرویو چھوٹ انٹرویو چھوٹ پروگرام: جمعرات جون 01 ،2017 14 سال سے کم عمر کے بچوں کو اب تمام ویزا انٹرویو کے لئے موجود ہونا ضروری ہے. امریکی سفارت خانے / قونصلیٹ اب کوئی ڈراپ باکس سہولت کے تحت ان کی درخواست کو قبول نہیں کرے گا. لہذا، 14 سال سے کم عمر کے تمام درخواست دہندگان کو انٹ Read More...
February, 22 2018
IELTS-IELTS Preparation Tipsیو ایس ویزا کے لئےویزا ویور پروگرام-آپ یہاں ہیں: کلیدی صفحہ / ڈپلومیٹک یا سرکاری افسران ڈپلومیٹک یا سرکاری افسران اس صفحہ پر: عمومی جائزہ مزید معلومات عمومی جائزہ ایم آر وی ویزا درخواست کی فیس اس ویب سائٹ کے ذریعہ ادا نہ کریں، اس لیے کہ یہ واپس نہیں کی جائے گی۔ ریاست ہ
Posted By:/ ڈپلومیٹک یا سرکاری افسران ڈپلومیٹک یا سرکاری افسران اس صفحہ پر: عمومی جائزہ مزید معلومات عمومی جائزہ ایم آر وی ویزا درخواست کی فیس اس ویب سائٹ کے ذریعہ ادا نہ کریں، اس لیے کہ یہ واپس نہیں کی جائے گی۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا سفر کرنے والے سفارت کاروں اور دیگر سرکاری حک
آپ یہاں ہیں: کلیدی صفحہ / ڈپلومیٹک یا سرکاری افسران ڈپلومیٹک یا سرکاری افسران اس صفحہ پر: عمومی جائزہ مزید معلومات عمومی جائزہ ایم آر وی ویزا درخواست کی فیس اس ویب سائٹ کے ذریعہ ادا نہ کریں، اس لیے کہ یہ واپس نہیں کی جائے گی۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا سفر کرنے والے سفارت کاروں اور دیگر سرکاری حکام سرکاری فرائض یا سرگرمیوں کی انجام دہی کے لئے امریکی سفارت خانےکے قونصلر سیکشن میں سرکاری (A & G) ویزا درخواستيں پیر – جمعہ hours 15:00 13:00 بجے تک جمع کرا سکتے ہیں: درخواست دہندگان کو امر Read More...

  Our Services


We provide student visa services for all over the world, we have facilitated 25,000 students so far who are studying in various universities of the world

Read More

  Free Advice


Get free advice from the consultant on any visa, we are available for you to give you comprehensive visa advices for all countries of the world

Read More

  Success Stories


Look at the success stories, see what our clients say and how to consider us. We have more than 100 of success cases for different universities

Read More

Study Every Where In The World

Study in United Kingdom Study in Germany Study in Ireland,
Study in United States of America Study in Denmark Study in Switzerland,
Study in Canada Study in Finland Study in Cyprus,
Study in Australia Study in New Zealand Study in Singapore.
Study in Netherlands Study in Russia Study in Italy

Study In the Most Famous Universities

University of Cambridge University of Oxford
Harvard University Imperial College London
Yale University University of Chicago
UCL (University College London) California Institute of Technology (Caltech)
Massachusetts Institute of Technology (MIT) Princeton University
Latest News of the Week

July, 18 2018
Visa information for all countries. Countryname Region Afghanistan Asia Albania Europe Algeria Africa American Samoa Australasia Andorra Europe Angola Africa Anguilla Caribbean Antigua and Barbuda Caribbean Argentina South America Armenia Europe Aruba Caribbean Australia Australasia Austria Europe
کاروبار امریکی کمرشل سروس امریکی معاشی مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں امریکی مصنوعات کی ترویج کیلیے سہولیات فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ امریکی کاروباری اداروں کو بہتر حکمت عملی مرتب کر کے برآمدات میں اضافے کیلیے معاونت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ امریکی کاروباری اداروں کی معاونت امریکی کمرشل سروس پاکستانی اور امریکی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات کی ترویج کیلیے تعاون فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں تجارتی مواقعوں کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔

February, 22 2018
IELTS-IELTS Preparation Tipsیو ایس ویزا کے لئےویزا ویور پروگرام-14سال سے کم اور 79 سال سے زائد عمر ا فراد کیلئے ویزہ14سال سے کم اور 79 سال سے زائد عمر ا فراد کیلئے ویزہ
14سال سے کم اور 79 سال سے زائد عمر ا فراد کیلئے ویزہ اس صفحہ پر: مجموعی جائزہ ضروری ہدایات ضروری دستاویزات درخواست دینے کا طریقہ مجموعی جائزہ 14 سال سے کم عمر کے درخواست دہندگان کے لئے عارضی سفر کے لئے ویزا انٹرویو چھوٹ انٹرویو چھوٹ پروگرام: جمعرات جون 01 ،2017 14 سال سے کم عمر کے بچوں کو اب تمام ویزا انٹرویو کے لئے موجود ہونا ضروری ہے. امریکی سفارت خانے / قونصلیٹ اب کوئی ڈراپ باکس سہولت کے تحت ان کی درخواست کو قبول نہیں کرے گا. لہذا، 14 سال سے کم عمر کے تمام درخواست دہندگان کو انٹ

February, 22 2018
IELTS-IELTS Preparation Tipsیو ایس ویزا کے لئےویزا ویور پروگرام-آپ یہاں ہیں: کلیدی صفحہ / ڈپلومیٹک یا سرکاری افسران ڈپلومیٹک یا سرکاری افسران اس صفحہ پر: عمومی جائزہ مزید معلومات عمومی جائزہ ایم آر وی ویزا درخواست کی فیس اس ویب سائٹ کے ذریعہ ادا نہ کریں، اس لیے کہ یہ واپس نہیں کی جائے گی۔ ریاست ہ
آپ یہاں ہیں: کلیدی صفحہ / ڈپلومیٹک یا سرکاری افسران ڈپلومیٹک یا سرکاری افسران اس صفحہ پر: عمومی جائزہ مزید معلومات عمومی جائزہ ایم آر وی ویزا درخواست کی فیس اس ویب سائٹ کے ذریعہ ادا نہ کریں، اس لیے کہ یہ واپس نہیں کی جائے گی۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا سفر کرنے والے سفارت کاروں اور دیگر سرکاری حکام سرکاری فرائض یا سرگرمیوں کی انجام دہی کے لئے امریکی سفارت خانےکے قونصلر سیکشن میں سرکاری (A & G) ویزا درخواستيں پیر – جمعہ hours 15:00 13:00 بجے تک جمع کرا سکتے ہیں: درخواست دہندگان کو امر

More News
Home | About us | Services | Free Advice | Apply | Success Stories | FAQ's | News | Contact Us

Copyrights (c) 2013 All Rights Reserved