ویزا کےلئے USAویزا کے لئے درخواست دینے کا طریقہ IELTS Test and Acceptance of IELTS
2/15/2018
ویزا کےلئے USAویزا کے لئے درخواست دینے کا طریقہ IELTS Test and Acceptance of IELTS
برائے کرم اس بات کی توثیق کر لیں کہ آپ کو درخواست دینے کی ضرورت ہے یا نہيں۔ اگر آپ کے پاس پہلے سے برقرار امریکی ویزا ہے یا آپ ویزا ویور پروگرام میں شریک ملک کے باشندہ ہیں تو ممکن ہے آپ کو نئے امریکی ویزا کے لئے درخواست دینےکی ضرورت نہ پڑے۔
اگر آپ کو نان امیگرنٹ ویزا کے لئے درخواست دینے کی ضرورت ہے، تو برائے کرم درج ذیل مراحل اختیار کریں۔
درخواست کیسے کریں
مرحلہ 1
نان امیگرنٹ ویزا درخواست دہندگان کے لئے:
عام نان امیگرنٹ ویزا کو پڑھ کر ویزا کی قسم کا تعین کریں۔ ہر ویزا کی قسم اہلیت اور درخواست سے متعلق اشیاء کی وضاحت کرتی ہے۔ اس ویزا کی قسم کو منتخب کریں جو آپ کی حالت پر مبنی ہوتی ہو۔
ویزا ویور پروگرام پر نظر ثانی کرنے کو یقینی بنائیں۔ اگر آپ کا ملک ویزا ویور پروگرام میں شریک ہے، تو آپ کو ویزا کے لئے درخواست دینے کی ضرورت نہيں ہے اگر آپ تجارت یا سیاحت کے لئے سفر کر رہے ہیں اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں صرف 90 دن یا اس سے کم قیام کریں گے۔
مرحلہ 2
اگلا مرحلہ DS-160 فارم کو مکمل کرنا ہے۔ DS-160 فارم مکمل کرنے سے متعلق رہنما اصول کو دھیان سے پڑھیں۔ تمام معلومات صحیح اور درست ہونی چاہئیں۔ جب فارم جمع ہو جائے، تو آپ کوئی بھی تبدیلی نہیں کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو تعاون کی ضرورت ہو تو، برائے کرم امیگریشن کے قانون دان یا مترجم سے مشورہ کریں۔ کال سنٹر DS-160 فارم مکمل کرنے میں آپ کی مدد نہيں کرے گا۔ آپ کو اپنی اپوائنٹمنٹ بک کرنے کے لئے DS-160 نمبر کی ضرورت ہوگی۔
مرحلہ 3
جب آپ نے صحیح ویزا قسم متعین کرلیا اور DS-160 کو مکمل کر لیا، تو آپ کو ویزا فیس ادا کرنا ہوگی۔ ویزا فیس کے صفحہ میں ویزا کی اقسام کی فہرست ہے اور باہمی متعلق ویزا فیس امریکی ڈالر اور مقامی کرنسی میں مذکور ہے۔ اپنی ویزا فیس کی ادائیگی کے لئے، بینک اور ادائیگی اختیارات کا صفحہ پڑھیں جو کہ اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ آپ اپنی ویزا فیس کی ادائیگی کیسے کریں۔ برائے کرم اپنی ادائیگی کی رسید رکھیں۔ ویزا اپوائنٹمنٹ کرنے کے لئے آپ کو رسید نمبر کی ضرورت پڑے گی۔
مرحلہ 4
اب آپ کواپنی پروفائل میں انہی معلومات کے ساتھ لاگ ان کرنے کی ضرورت ہوگی جن کا استعمال آپ نے اپنی ویزا فیس کی ادائیگی کے لئے کیا تھا۔ جب آپ سسٹم میں درج ہو جائیں گے، تو آپ اپنا ڈیش بورڈ دیکھیں گے۔ مینو کے بائیں جانب "اپوائنٹمنٹ مقرر کریں" پر کلک کریں۔
اس سے آپ کی اپوائنٹمنٹ مقرر کرنے سے متعلق کاروائی شروع ہو جائے گی۔ آپ کو درج ذیل چیزوں کی ضرورت ہوگی:
آپ کا پاسپورٹ نمبر
ویزا فیس کی رسید کا رسید نمبر۔ یہاں کلک کریں اگر آپ کو یہ نمبر حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
اپنے DS-160 کے توثیقی صفحہ میں مذکور دس عدد کا بارکوڈ نمبر۔
جوں ہی آپ اس مرحلے سے گزریں گے، آپ اپنی ویزا قسم منتخب کرنے، ذاتی معلومات داخل کرنے، اپنے ساتھ سفر کرنے والےمنحصرین کی تفصیلات داخل کرنے، دستاویز سپردگی کی جگہ منتخب کرنے، ویزا ادائیگی کی تصدیق کرنے اور اپنی اپوائنٹمنٹ مقرر کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
مرحلہ 5
اپنے ویزا انٹرویو کی تاریخ اور وقت پر امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ کا دورہ کریں۔ آپ کی اپوائنٹمنٹ کے لئے مطلوب لازمی دستاویزات کے لئے میری اپوائنٹمنٹ مقرر کریں کا صفحہ ضرور چیک کریں۔ سفارت خانے جانے سے پہلے، برائے کرم سفارت خانے میں ممنوعہ اشیاء کی فہرست کے لئے سلامتی ضوابط پر نظر ثانی کرلیں۔
مرحلہ 6
اگر آپ کا ویزا منظور کر لیا گیا ہے، تو آپ اپنا پاسپورٹ اور ویزا، انٹرویو اپائنٹمینٹ شیڈول کرتے وقت منتخب شدہ پک اپ لوکیشن سے وصول کر سکتے ھیں۔
More News...
|
|
Our Services
We provide student visa services for all over the world, we have facilitated 25,000 students
so far who are studying in various universities of the world
Read More
Free Advice
Get free advice from the consultant on any visa, we are available for you to give you comprehensive visa advices for all countries
of the world
Read More
Success Stories
Look at the success stories, see what our clients say and how to consider us. We have more than 100 of success cases
for different universities
Read More
|