ویزا کےلئے USA ویزا کے لئے اپوائنٹمنٹ مقرر کرنے کا طریق IELTS Test and Acceptance of IELTS
2/15/2018
ویزا کےلئے USA ویزا کے لئے اپوائنٹمنٹ مقرر کرنے کا طریق IELTS Test and Acceptance of IELTS
معاون دستاویزات
اپوائنٹمنٹوں کو بدلنے سے متعلق پابندیاں
مزید کارروائیاں
عمومی جائزہ
عام طور سے، کسی غیر ملکی شہری کے لئے جو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہونے کا خواہش مند ہو پہلے ویزا حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے، خواہ وہ عارضی قیام کے لئے نان امیگرنٹ ویزا ہو یا مستقل رہائش کے لئے امیگرنٹ ویزا۔ سند یافتہ ممالک کے شہری ویزا ویور پروگرام کے تحت بغیر کسی ویزا کے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا دورہ کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ ویزا ویور پروگرام کے لئے اہل نہيں ہیں یا پڑھنے، کام کرنے، کسی ایکسچینج پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے سفر کر رہے ہیں؛ تو آپ کے لئے نان امیگرنٹ ویزا کے لئے درخواست دینا لازمی ہے۔
امریکی ویزے کے درخواست دہندگان کے لئے ضروری ہے کہ وہ بذات خود امریکی سفارت خانےیا قونصل خانےمیں ویزا انٹرویو کے لئے حاضر ہوں۔ آپ کے لئے یہ لازم ہے کہ آن لائناس ویب سائٹ پر یا کال سنٹر کے ذریعہ اس انٹرویو کے لئے اپوائنٹمنٹ مقرر کریں۔
معاون دستاویزات
نان امیگرنٹ ویزا اپوائنٹمنٹ مقرر کرنے کے لئے، آپ کے پاس درج ذیل معلومات اور دستاویزات ہونے لازمی ہیں:
ایک پاسپورٹ جو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہونے کے لئے درست ہو نیز اس کی معیادکی تاریخ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں قیام کی آپ کی مقصودہ مدت سے کم از کم چھ مہینے بعد تک ہو (جب تک کہ ملک کے خاص معاہدے استثناء فراہم نہ کریں)۔ اگر آپ کے پاسپورٹ میں ایک سے زیادہ اشخاص شامل ہیں، تو ویزا کے خواہش مند ہر شخص کو درخواست جمع کرنی ہوگی؛
آپ کی ویزا درخواست (MRV) فیس کی ادائیگی کی رسید؛
آپ کا DS-160 توثیقی صفحہ؛
آپ کا ای میل ایڈریس؛ اور
اگر قابل اطلاق ہو، ویزا کلاس پر مبنی ضروری دستاویزات (جیسے عرضی پر مبنی ویزے کے لئے عرضی منظوری؛ ویزا کی اقسام اور ہر ایک سے متعلق معلومات یہاں حاصل کی جا سکتی ہیں)۔
پچھلے پند رہ سال میں جن ملکوں میں سفر کیا ھے۔
بہن بھا ئیوں اور بچوں کے نا موں کی تفصیل۔
مددگار یا نگراں کے لیے ہدایات :
سفارت خانے / قونصلیٹ میں سیکورٹی پابندیوں کی پالیسی ملاحظہ کرنے اور ویزا درخواست گزار کے ساتھ جانے کے لئے اس 'سلامتی کے ضابطے' صفحہ کی پیروی کیجیے.
اپوائنٹمنٹوں کو بدلنے سے متعلق پابندیاں
درخواست دہندگان کو محدود مواقع دستیاب ہوں گے جن میں وہ اپنی اپوائنٹمنٹوں کو دوبارہ مقرر کر سکتے ہیں۔ برائے کرم اسی کے مطابق منصوبہ بندی کریں تاکہ آپ کو دوسری ویزا درخواست فیس ادا کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔
مزید کارروائیاں
اپوائنٹمنٹ مقرر کریں
اپوائنٹمنٹ تبدیل کریں
More News...
|
|
Our Services
We provide student visa services for all over the world, we have facilitated 25,000 students
so far who are studying in various universities of the world
Read More
Free Advice
Get free advice from the consultant on any visa, we are available for you to give you comprehensive visa advices for all countries
of the world
Read More
Success Stories
Look at the success stories, see what our clients say and how to consider us. We have more than 100 of success cases
for different universities
Read More
|