IELTS-IELTS Preparation Tipsیو ایس ویزا کے لئےویزا ویور پروگرام-ویزا کی اقسام اور درخواست فیس کی رقم- ویزا کی قسم کے لحاظ سے ترتیب شدہ
2/22/2018
IELTS-IELTS Preparation Tipsیو ایس ویزا کے لئےویزا ویور پروگرام-ویزا کی اقسام اور درخواست فیس کی رقم- ویزا کی قسم کے لحاظ سے ترتیب شدہ
گروپ اپائنٹمنٹ
اس صفحہ پر:
عمومی جائزہ
درخواست کیسے دیں
عمومی جائزہ
ہمارے پاس اکثراوقات کافی اپائنٹمنٹس دستیاب ہوتی ہیں تا کہ آپ اپنے گروپ کے ہر فرد کو ایک ہی دن میں اپنے گروپ میں شیڈول کر سکیں. دس یا اس سے زیادہ افراد کا گروپ جو اکھٹے سفر کرنا چاہتے ہوں وہ گروپ اپائنٹمنٹ کی درخواست دے سکتے ہیں اگر گروپ ممبرز ایک دن میں اپنا ویزا انٹرویو اپائنٹمنٹ ریگولر اپائنٹمنٹ کے ذریعے شیڈول نہ کر سکیں. گروپ کی مثالوں میں درج ذیل شامل ہیں لیکن یہ ان تک ہی محدود نہیں ہیں:
اداکار فنکار
اسکول ٹرپ
پیشہ ورانہ تربیت
سیاحتی گروپ
کسی گروپ میں سفر کرنے والے خاندان اور رشتہ دار گروپ اپائنٹمنٹ کے لئے اہل نہیں ہیں اور ان کو انفرادی اپائنٹمنٹ کی درخواست دینی چاہیے۔
بہت بڑے گروپس کو مختلف دنوں میں اپائنٹمنٹ کے وقت کے لئے مختص کیا جا سکتا ہے۔
درخواست کیسے دیں
مرحلہ 1
متعینہ گروپ کوآرڈینیٹر کو آن لائن اپائنٹمنٹ سسٹم کا استعمال کرنا ہے اور گروپ شیڈولنگ ریکوسٹ پر کلک کرکے گروپ اپائنٹمنٹ کی درخواست دینا ہے۔ کسی ایجنٹ کے توسط سے درخواست دینا ممکن نہیں ہے۔ ایک بار درخواست دے دینے کے بعد یو ایس سفارت خانے یا قونصل خانے کی جانب سے جواب آنے کا انتظار کیجئے جو کہ ای میل کے ذریعہ آئے گا۔ نوٹ کیجئے کہ کال سنٹر گروپ اپائنٹمنٹ طے نہیں کرتے ہیں۔
مرحلہ 2
اگر یو ایس سفارت خانہ یا قونصل خانہ درخواست قبول کرلے گا تو گروپ کو آرڈینیٹر کو ایک ای میل آئے گی جس میں اس سے کہا جا ئے گا کہ اپنی پروفائل گروپ کے ہر ممبر کو دے دیں تاکہ وہ اپائنٹمنٹ حاصل کر لیں۔ کال سنٹر ایجنٹ گروپ اپائنٹمنٹ طے نہیں کرتا ہے، لیکن وہ سوالوں کا جواب دینے میں مدد کر سکتے ہیں اگر یو ایس سفارت خانے یا قونصل خانے کی جانب سے گروپ اپائنٹمنٹ دینے سے انکار کیا جائے گا تو اس کی اطلاع بھی ای میل کے ذریعہ بھیجی جائے گی۔ اس صورت میں گروپ کے ہر ممبر کو انفرادی طور پر اپائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
نوٹ: آپ کی درخواست قبول کرنے یا رد کر نے کی ای میل no-reply@ustraveldocs.com سےآئے گی ۔ کچھ ای میل درخواستوںمیں غیر معروف ارسال کنندگان کے ای میل کو اسپیم یا جنک میل فولڈر میں بھیج دینے کا سسٹم ہوتا ہے، اس لیے اگر آپ کو ای میل کے ذریعہ کو ئی اطلاع نہ ملے تو آپ اپنے اسپیم یا جنک ای میل فولڈروں کو بھی چیک کریں۔
مرحلہ 3
گروپ کے ہر ممبر کو ویزا درخواست فیس ادا کرنی ہوگی۔ یک مشت فیس کی ادائیگی کی صورت میں آپ کو صرف ایک بار کی ادائیگی کی ایک ہی رسید ملے گی اور آپ اس رسید نمبر کا استعمال ہر درست ادا شدہ ایم آر وی(MRV) فیس کے لیے کر سکتے ہیں۔
ویزا کی اقسام اور درخواست فیس کی رقم- ویزا کی قسم کے لحاظ سے ترتیب شدہ
ویزا کی قسم تفصیل فیس کی رقم Select Quantity
B تجارت/ سیاح $160
C-1 ٹرانزٹ $160
C-1/D ٹرانزٹ اور ایئر لائن کریو $160
CW ٹرانزیشنل ورکر سی این ایم آئی $190
D جہاز/ ایر لائن کا عملہ $160
E معاہدہ تاجر، سرمایہ کار، آسٹریلوی پیشہ ورانہ تخصص $205
F طالب علم (اکیڈمک) $160
H عارضی/ موسمی ملازمین اور ملازمت، تربیت پانے والے افراد $190
I صحافی اور میڈیا $160
J ایکسچینج وزیٹر $160
L کمپنیوں کے مابین تبادلہ کئے جانے والے افراد $190
M طالب علم (پیشہ ور) $160
O غیر معمولی صلاحیت والے افراد $190
P کھلاڑی، فنکار، تفریح کار $190
Q بین الاقوامی ثقافتی تبادلہ $190
R مذہبی ملازم $190
T انسانی اسمگلنگ کا شکار $160
TN/TD NAFTA پیشہ ور $160
مرحلہ 4
گروپ کا ہر ممبر نان امیگرنٹ ویزا الیکٹرانک فارم (ڈی ایس -160) ضرور پُر کرے اور کنفرمیشن پیج کا پرنٹ لے ۔
مرحلہ 5
گروپ کو آرڈینیٹر اپنی پروفائل آن لائن اپائنٹمنٹ سسٹم پر رٹرن کرے اور گروپ شیڈولنگ بٹن پر کلک کرکے گروپ کی اپائنٹمنٹ لینا شروع کرے۔ اس کو گروپ کے ہر ممبر کے بارے میں تین طرح کی معلومات مہیا رکھنی ہیں۔
گروپ ممبر کا پاسپورٹ درخواست دہندہ کے مکمل نام ،پاسپورٹ نمبر، تاریخ پیدائش،پاسپورٹ ایکسپائریشن کی تاریخ، اور دوسری اہم معلومات کے ساتھ جو پاسپورٹ کے بایو گرافیکل پیج میں ہوتی ہیں۔
گروپ ممبر کی ویزا درخواست فیس کی رسید کا نمبر۔ اس نمبر کو جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔
گروپ ممبر کے ڈی ایس -160 کنفرمیشن پیج میں سے دس ہندسوںکا بار کوڈ نمبر۔
مرحلہ 6
گروپ کو آرڈینیٹر منظور شدہ گروپ اپائنٹمنٹ رکوسٹ کو منتخب کرے جو صحیح گروپ سے مطابقت رکھتا ہو۔ اگر گروپ کو آرڈینٹر عموماً گروپ اپائنٹمنٹ لیتا ہے تو ضروری ہے کہ وہ صحیح گروپ رکوسٹ کو منتخب کرے۔
مرحلہ 7
ہر گروپ ممبر گروپ کو آرڈینیٹر کی پروفائل میں ڈیپنڈنٹ کے طور پر شامل ہوگا۔ گروپ کو آرڈینٹر کو گروپ کا ممبر بنایا جا سکتا ہے اور نہیں بھی۔
مرحلہ 8
گروپ کو ویزا انٹرویو کی تاریخ اور وقت پر یو ایس سفارت خانے یا قونصل خانے میں جانا ہوگا۔ ہر ممبر کے پاس اپائنٹمنٹ لیٹر کی پرنٹ شدہ کاپی، ڈی ایس -160 کا کنفرمیشن پیج، ایک فوٹو گراف جو پچھلے چھ مہینے کے اندر کا ہو، موجودہ پاسپورٹ اور تمام پرانے پاسپورٹس ہونے چاہئیں۔ ان چیزوں کے بغیر درخواست قبول نہیں کی جا ئے گی۔
یاد رکھنے کے اہم نکات
ایک بار گروپ گزارش منظور ہو جانے کے بعد ، پہلے سے چھٹے مرحلے تک کو پورا کرنے کے لیے گروپ کو ایک محدود وقت دیا جائے گا ،عمومی طور پر یہ سات دنوں کا وقت ہو تا ہے لیکن گروپ کو آرڈینٹر کو ای میل کے ذریعہ موصول ہوئے کنفرمیشن کا حوالہ دینا ضروری ہے۔ گزارش کی معیاد ختم ہونے کی صورت میں گروپ کو آرڈینٹر دو بارہ سےشروع کرے اور نئی درخواست داخل کرے۔
گروپ کوآر ڈینٹر پہلا، دوسرا، تیسرا اور پانچواں مرحلہ گروپ ممبر کی طرف سے پورا کرے گا۔ ہر درخواست دہندہ کو اپنا ڈی ایس -160 فارم خود مکمل کرنا ہے۔
اگر گروپ کا کوئی ممبر پہلے سے ہی اپائنٹمنٹ حاصل کیے ہوئے ہے تو وہ گروپ ممبر بننے کا اہل نہیں ہے۔ اس کو ویزا کا انٹرویو تنہا ہی دینا ہے۔
اگر گروپ کے درخواست دہندگان منظور شدہ I-797 پٹیشن کے تحت درخواست دیتے ہیں، جیسے H2-A، H2-B یا H3ویزا کے درخواست دہندگان, تو پہلے مرحلہ میں کو آرڈینٹر کو منظور شدہ I-797 پٹیشن کی صاف کاپی گزارش کے ساتھ اپلوڈ کرنی ہوگی۔
تمامP ویزا درخواست دہندگان کو ایک ساتھ درخواست دینی ہوگی۔ اس پالیسی میں کسی بھی رد و بدل کی منظوری ایمبیسی سے لینی ہوگی۔
More News...
|
|
Our Services
We provide student visa services for all over the world, we have facilitated 25,000 students
so far who are studying in various universities of the world
Read More
Free Advice
Get free advice from the consultant on any visa, we are available for you to give you comprehensive visa advices for all countries
of the world
Read More
Success Stories
Look at the success stories, see what our clients say and how to consider us. We have more than 100 of success cases
for different universities
Read More
|